اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیاست میں واپسی، کس شہر سے آغاز کریں گے؟

اسلام آباد(محمدجابر)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ساڑھےتین ماہ سے زائد عرصے کے بعد ایک بار پھر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور اس نئی شروعات کے لیے انہوں نے لاہور یا اسلام آباد کی بجائے مری کا انتخاب کیا ہے،ایکسپریس ٹربیون کے مطابق میاں نواز شریف جمعرات کے روز مری پہنچے اور تب سے وہیں مال روڈ کے قریب کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے مری، راولپنڈی اور اسلام آباد کےپارٹی کارکنان کےساتھ ملاقاتیں بھی کیں اور مقامی پریس کلب کے وفد سے بھی ملے، جس نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر میاں نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا،رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ان ملاقاتوں میں سینیٹر آصف کرمانی سمیت ن لیگ کےکئی اعلیٰ پارٹی عہدیدار بھی ہمہ وقت میاں نواز شریف کے ساتھ رہے۔ میاں نواز شریف ایسے وقت میں مری میں موجود ہیں جب ن لیگ کی مری کی اعلیٰ قیادت، بشمول سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور میں ہے، شاہد خاقان عباسی حلقہ این اے 124لاہور کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور میں موجود ہیں،مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر راجا اشفاق سرور جن کا تعلق بھی مری سے ہے، وہ بھی لاہور میں ہیں،انہیں چند ہفتے قبل برین ہیمرج ہوا تھا جس کا لاہور میں علاج کروا رہے ہیں،مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر میاں نواز شریف مزید اگلے چند دن مری میں ہی قیام کریں گے اور یہیں سے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے، اس دوران وہ مسلم لیگ ن کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی کارنر میٹنگز اور مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔