اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیدل سڑک پار کرنے پر چالان کرنےکا فیصلہ

لاہور(نبیل رشید)لاہور میں پیدل چلنے والے بھی تیار ہو جائیں اگر زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں،ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی ریکارڈ کے مطابق سڑکوں پر پیدل چلنے والے بجائے زبیرا کراسنگ کے سڑک کے درمیان سے ہی گرزنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث حادثات بڑھتے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق سیف سٹی نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دیں ہیں کہ پیدل چلنے والے جو زبیرا کراسنگ یا اوور ہیڈ برج کی خلاف ورزی کریں گے ان کو جرمانے کیے جائیں، ای چالان جیسے منصوبے کی کامیابی کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے،یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم ہر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں 5 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے، ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے علاوہ 42 اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے، اس کے علاوہ ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے شہر بھر میں آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔