اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم اقوام کے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں،عام لوگ پارٹی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ضلعی نائب صدر عام لوگ پارٹی منظور الٰہی مغل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے موجودہ حال زار پر انتہائی دکھ سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ مسلم اقوام کے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں انہیں نہیں معلوم کے جس آگ میں وہ ایک مسلم ملک کو جانے دے رہے ہیں کل وہی آگ ان کے اپنے ملک میں بھڑک اٹھے گی اور تاریخ گواہ ہے کہ گذشتہ دو دہائی سے یہی ہو رہا ہے ۔ ایک کے بعد ایک اسلامی ملک اس آگ کا شکار ہو رہا ہے ‘موجودہ دور میں فلسطین اور شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہٹلر کے ہالوکاسٹ سے زیادہ تباہ کن ہے ‘اسلام ہر دور میںغالب رہا ہے ۔ انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں ہے کہ فوجوں میں محمد بن قاسم ‘طارق بن زیاد ‘سلطان محمود غزنوی ‘سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے سپہ سالار اور مسلم حکمرانوں میں سلطان نورالدین زندگی جیسے حکمران پیدا ہونگے۔منظور الٰہی مغل نے مزید کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی اور خوشحالی کی معراج پر نہیں پہنچ سکتا جب تک یہ کرپشن اور بددیانتی سے پاک اور آزاد نہیں ہوتا ‘اگر کرپشن اور بددیانتی ہمارے سیاسی نظام میں نہ ہوتی تو آج ہمارا ملک دنیا کی ترقی یافتہ قوموں ‘صف اول میں کھڑا ہوتا ۔