اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کرپشن کے خلاف عمران خان تھک جائے گاہم آخری حد تک جائیں گے: شہباز شریف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیاسی مخالفین پر چڑھائی کردی ، کہتے ہیں قرضے معاف کرانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں ۔ سیاست دان ہو یا جنرل جس نے کرپشن کی وہ کٹہرے میں ہوگا ، عمران خان تھک جائے گا شہباز شریف آخری حد تک جائے گا ۔ شہباز شریف کی للکار ، بلاول بھٹو کو دیا بچہ قرار ، کپتان کو کیا خبردار ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے شریف خاندان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ۔ عمران خان کے دائیں بائیں قرضہ مافیا اور قبضہ مافیا کھڑے ہیں ۔ شہباز شریف نے ، عمران خان کو چیلنج بھی کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا سیاست دان ہو یا جنرل کرپشن کرنے والا کٹہرے میں ہوگا ۔ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو بچہ قرار دیتے ہوئے سمجھایا اتنا بولو جتنا سہہ سکو آپ کے والد پر میگا کرپشن کا الزام ہے ۔ شہباز شریف کہتے ہیں پاناما لیکس پر بہت جلد عدالتی کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردے گا ۔