اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان پشاورکے چوہے مارنہیں سکتے لاہورکے شیروں سے کیسے مقابلہ کریں گے:سعد رفیق

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم لوہے کے چنے ہیں جوچبائے گاوہ دانت تڑوائے گا جب کہ ہم نے مارشل لا کے سامنے بھی سرنہیں جھکایا۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مہذب ممالک میں مسائل کےحل کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے لیکن عمران خان کوتوپارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط کا بھی علم نہیں، بدقسمتی سےسیاست میں ہٹ دھرمی اورجھوٹ پریقین رکھنے والا شخص عمران خان آگیا ہے جس کا ذہنی توازن بھی خراب ہوگیا جب کہ ان کی بیہودہ گفتگو کا جواب دینے کے لیے ہمارے پاس وقت نہیں ۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف نفرت کے بیج بوتے ہیں اوران کی سیاست کے باعث ملک کو نقصان ہوا، وہ کیا کاروبارکرتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں عوام کوکیوں نہیں بتاتے، عمران خان روڈ شوکرکے ناچنا شروع کردیتے ہیں، پہلے توکوئی اورناچتے تھے اب ناچ ناچ کے احتجاج تحریک انصاف کرتی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کومستحکم کرنےکے لئےعمران خان کا کیا کردارہے، پاکستان کے لئے مسلم لیگ(ن) نے خون دیا اور ہم لوہے کے چنے ہیں جوچبائے گاوہ دانت تڑوائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مارشل لا کے سامنےسرنہیں جھکایا ،عمران خان پشاورکے چوہے مارنہیں سکتے لاہورکے شیروں سے کیسے مقابلہ کریں گے۔وفاقی وزیرریلوے کا بلاول کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے نومولود چیئرمین کوغلط مشورے مل رہے ہیں اور ہم بلاول کے کہنے پرکیوں استعفے دیں، پیپلز پارٹی تو پہلے ہی فارغ ہے پی ٹی آئی بھی فارغ ہوجائے گی۔