اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ارکان اسمبلی بھی چھپے رستم نکلے۔

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں قومی اسمبلی کے ایک درجن کے لگ بھگ ارکان نے اپنی بیرون ملک جائیدادوں اور کاروبارکا اعتراف کیا ہے۔پاناما لیکس کے اجرا کے بعد بیرون ملک ان جائیدادوں اور کاروباروں کا معاملہ ٹاک آف ٹاﺅن بن چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق انوشہ رحمان ، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان بخاری ، گجرات سے جعفر اقبال ، میر عامر علی خان مگسی ، پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ملک اسد سکندر ، سہیل منصور خواجہ ، فرحانہ قمر اور شکیلہ خالد لقمان نے بیرون ملک جائیدادیں اور کاروبار ڈیکلئر کئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے یو اے ای میں اپنے بینک اکاﺅنٹس کا اعلان کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی نے ڈیکلیئر کیا ہے کہ انہوں نے العقاب ٹرانسپورٹ دبئی کے 24 فیصد حصص اپنے بھائی کو ایک لاکھ 70 ہزار درہم میں فروخت کئے۔ یہ حصص ان کی اہلیہ کے نام تھے۔ این اے 16 سے پی ٹی آئی کے خیل زمان نے ڈیکلیئر کیا کہ ان کا اجمان یو اے ای میں رئیل سٹیٹ کا کاروبار ہے۔ این اے 106 سے مسلم لیگ ن کے رکن جعفر اقبال نے الیکشن کمیشن کو اوسلو ، ناروے میں ایک فلیٹ سے آگاہ کیا جس کی مالیت 29 لاکھ نارو یجن کرون ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے یو اے ای میں دو بینک اکاﺅنٹس ظاہر کئے۔ مسلم لیگ ن کے مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان بخاری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ دبئی کی ایک کمپنی میں ان کے 16 فیصد حصص ہیں۔ این اے 206 سے رکن عامر علی خان مگسی دبئی میں ایک فلیٹ کے مالک ہیں۔ این اے 216 سے سید صدر الدین شاہ راشدی کی برطانیہ میں جائیداد ہے جو ان کی اہلیہ کے نام پر ہے۔ ان کا لندن میں ایک فلیٹ بھی ہے جو ان کے بچوں کے نام ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا لندن میں اپارٹمنٹ ہے جس کی مالیت 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ ان کا بارسلونا سپین میں ایک بینک اکاﺅنٹ بھی ہے۔ این اے 231 سے رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے ہانگ کانگ میں 2 اور برج خلیفہ دبئی میں ایک فلیٹ ہے۔ ایم کیو ایم کے سہیل منصور خواجہ نے اجمان یو اے ای میں دو فلیٹس ، لندن میں ایک اپارٹمنٹ ، کینیڈا میں اہلیہ کے نام پر ایک اپارٹمنٹ کا اعلان کیا۔ ان کا کینیڈا میں کرین ہوم چیز وائٹ چرچ میں لاٹ نمبر 18 بھی ہے۔ وہ یونٹ
نمبر12، 90018 ہوسٹن کورٹ بی بی سی کینیڈا کے بھی مالک ہیں۔ مسلم لیگ ن کی وزیر انوشہ رحمان کے خاوند کا برطانیہ میں ایک گھر ہے۔ ایم این اے فرحانہ قمر نے یو کے میں ایک گھر اور آﺅٹ وڈز انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ میں حصص ڈیکلیئر کئے۔ ایم این اے شکیلہ خالد لقمان چوہدری نے ڈیکلیئر کیا کہ وہ میڈیکل سپلائی ڈسٹری بیوشن کمپنی سین میڈانٹرپرائزز نیوبرنسوک کینیڈا کی مالکن ہیں جبکہ کینیڈا میں ایک اور کمپنی پری سیئن میڈیکل ڈیوائسز بھی ان کی ہے۔ ان کے خاوند ایک رئیل سٹیٹ کمپنی اور ایک باکسنگ اینڈ فٹنس کلب کے مالک ہیں۔