اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایلیسیا ویکیندر، ٹومب ریڈر کی نئی لارا کرافٹ

نئی ٹومب ریڈر فلم سنہ 2017 کے آخری عشرے میں ریلیز کی جائے گی ٹومب ریڈر سیریز کی نئی فلم میں اداکارہ ایلیسیا ویکیندر لارا کرافٹ کا کردار نبھائیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی ریلیز ہونے والی دونوں فلموں میں اداکارہ اینجلینا جولی نے لارا کرافٹ کا کردار کیا تھا۔اس فلم کے سیکوئیل کے بارے میں ایک عرصے سے افوائیں گردش کر رہی تھیں اور مختلف اداکاراؤں کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ نئی فلم میں وہ لارا کرافٹ کا کر دار نبھائیں گی۔اطلاعات کے مطابق جن ادکاراؤں کا نام اس سے جوڑا جا رہا تھا اس میں ڈیزی ریڈلی، ایمیلا کلارک اور جیما آرٹرٹن شامل ہیں۔ایلیسیا ویکیندر کو رواں برس فروری میں فلم ’دی ڈینش گرل‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کی کیٹگیری میں آسکر ایوارڈ ملا تھا۔