اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیشن میگزین ووگ جون میں شہزادی کیٹ کی تصویریں شائع کرے گا

شہزادی کیٹ کی یہ تصویریں فوٹوگرافر جوش اولنز نے نورفوک کے دیہی علاقوں میں کھینچی ہیں۔فیشن کے لیے دنیا کی معروف میگزین ووگ نے سو برس مکمل ہونے پر اپنے برطانوی ایڈیشن میں ڈچز آف کیمبرج کی بعض خاص تصاویر شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میگزین نے آئندہ جون میں شائع ہونے والے اپنے رسالے میں سات خاص تصویریں شائع کرنے کی بات کی ہے۔شہزادی کیٹ کی یہ تصویریں فوٹوگرافر جوش اولنز نے نورفوک کے دیہی علاقوں میں کھینچی ہیں۔اس طرح کسی بھی میگزین کے لیے پہلی بار فوٹو کھنچوانے والی شہزادی کیٹ آرام دہ کپڑوں میں بالکل مطمئن نظر آرہی ہیں۔شہزادی کو خود بھی فوٹوگرافی کا بہت شوق ہے اور وہ 2012 سے نیشنل پورٹریٹ گیلری کی سرپرست ہیں۔یہ فوٹو نیشنل پورٹریٹ گیلری کے اشتراک سے کھینچی گئی ہیں اور ایک صدی مکمل ہونے پر اس سلسلے میں ووگ نے گيلری میں ’ووگ 100: اے سنچری آف سٹائل ایگزیبشن‘ کے نام سے جس نمائش کا اہتمام کیا ہے اس میں دو تصویریں بھی پیش کی گئی ہیں۔شہزادی کو خود بھی فوٹوگرافی کا بہت شوق ہے اور وہ 2012 سے نیشنل پورٹریٹ گیلری کی سرپرست ہیں۔گيلری کے ڈائریکٹر نکولس کلینن کا کہنا ہے کہ ’جوش نے ڈچز کی بالکل ویسی ہی تصاویر لی ہیں جیسی وہ اصل زندگی میں ہیں: زندگی کی رعنائیوں سے پر، طنز و مزاح کی حس سے بھر پور، فکرمند اور ذہین اور حقیقت میں بہت ہی حسین۔