اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زیکا اندازے سے کہیں زیادہ خطرناک، ویکسین اب بھی تیاری کے مراحل میں

برازیل میں ہر پانچ میں سے ایک حاملہ خاتون اس وائرس سے متاثر ہو رہی ہے۔مچھر کے ذریعے پیدا ہونے والے زیکا وائرس کے بارے میں برازیل کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ سابقہ اندازے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔٭زکا عالمی سطح پر خطرہنیوز الرٹ سے گفتگو میں میں اس مرض سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے ماہر ڈاکٹرز نے بتایا کہ زکا وائرس سے اعصابی نظام کو مزید خطرہ ہوسکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک حاملہ خاتون اس سے متاثر ہو رہی ہے۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ برازیل کے کچھ علاقوں میں مرض کی شدت کم ہو رہی ہے۔ تاہم ویکسن کی تلاش اب بھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور زیکا خطے میں پھیل رہا ہے۔بہت سے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس اور نومولود بچوں کےغیر معمولی طور پر چھوٹے سروں کے درمیان تعلق ہے۔اگرچہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک فیصد خواتین ایسی ہوتی ہیں جو اگر زیکا سے متاثرہ ہوں ان کے ہاں چھوٹے سر والے بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔ڈاکٹرز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ 20 فیصد خواتین ایسی تھیں جن کے بچوں کا دماغ پیدائش سے قبل متاثر ہوا۔ایک الگ تحقیق جو انگلینڈ کے ’جرنل آف میڈیسن‘ کے ذریعے رپورٹ ہوئی میں بتایا گیا ہے کہ زیکا کی شکار حاملہ خواتین کے سکین کروانے پر ان کے رحم میں موجود بچوں کے ابنارمل ہونے کی نشاندہی ہوئی۔