اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کا ہاتھوں پاکستان کو شکست

جنوبی افریقہ نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے ایک روزہ سیریز 2-3 سے جیت لی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنر امام الحق فیصلہ کن میچ میں ناکام رہے اور شروع میں آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم اس دوران انہوں نے فخرزمان کے ساتھ اسکور کو 64 رنز تک پہنچایا۔

فخر زمان نے ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے ایک اچھی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا جس کے لیے محمد حفیظ نے 17 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا, جس کے بعد وہ خود 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر فیلکوایو کا نشانہ بنے۔

سرفراز کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھانے والے محمد رضوان موقع سے فائدہ اٹھا نہ سکے اور نہ ہی فخر زمان کی جانب سے ترتیب دیے گئے معقول رن ریٹ کو برقرار رکھ سکے، رضوان پریٹوریس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 147 رنز تھا۔

قائم مقام کپتان شیعب ملک نے 31 اور شاداب خان نے 19 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے اختتامی لمحات میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 47 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔عماد وسیم کے ساتھ محمد عامر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 240 رنز بنائےجنوبی افریقہ کے پریٹوریس اور فیلکوایو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ میں 39 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے ہاشم آملا کو آؤٹ کرکے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی تاہم ہینڈرکس نے ڈی کوک کا بھرپور ساتھ دیا۔پاکستانی باؤلرز کی کوششوں پر پانی پھیرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے تاہم ہینڈرکس 34 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد کپتان فاف ڈیوپلیسی اور ڈی کوک نے 46 رنز کا اضافہ کیا۔ڈی کوک نے بہترین بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان فاف ڈیوپلیسی اور وینڈردوسن نے ناقابل شکست نصف سنچریاں بنائیں اور میچ کے 40ویں اوور میں ٹیم کو کامیابی دلوائی۔جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔کوئنٹن ڈی کوک کو میچ اور امام الحق کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر تھی، پہلے میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی، چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی، پاکستانی باؤلرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کو محض 164 پر آؤٹ کردیا تھا۔