اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاخ گوبھی انسان کوجان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، تحقیق

واشنگٹن(ہیلتھ ڈیسک)شاخ گوبھی (بروکولی) کے روز بروز بڑھتے ہوئے فائدوں کی وجہ سے ماہرین نے اسے ’’سپر فوڈ‘‘ قرار دیا ہے کیونکہ یہ امراضِ قلب، کی اقسام کے کینسر اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاتی ہے۔ماہرینِ غذائیات کے مطابق شاخ گوبھی میں موجود فلے وونوئڈز کئی امراض کو مؤثر انداز میں روک سکتےہیں۔ اگر ہر 3 روز بعد شاخ گوبھی کا استعمال کیا جائے تو اس سے جسم کا امنیاتی دفاعی نظام بیدار ہوکر سوزش اور دیگر امراض کا خاتمہ ممکن بناتی ہے۔ماہرین نے شاخ گوبھی میں موجود مفید جینزدریافت کرلیے ہیں اورانہیں عام گوبھی اور دوسری سلاد وغیرہ میں شامل کرکے انہیں بھی ’ سپر فوڈز‘ بنایا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف الینوائے کے پروفیسر کے مطابق فینولِک مرکبات میں اینٹی آکسیڈنٹس خواص ہوتے ہیں اور یہ انسانوں میں سوزش ( انفلیمیشن) کو مؤثر انداز میں روکتی ہے۔ماہرین کے مطابق شاخ گوبھی میں موجود اہم اجزا جسم میں اچھی طرح جذب ہوجاتے ہیں اور جگر میں جمع ہوتے رہتے ہیں اس کے بعد وہ خون میں شامل ہوکر اپنی اینٹی آکسیڈنٹس خواص کی بنا پر جلن اور دیگر امراض کو روکتے ہیں اور اسی بنا پر یہ کینسر اور دیگر امراض کو ختم کرسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی شاخ گوبھی میں موجود اجزا کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مرکبات خارج کرکے بدن کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگربدن میں وٹامن ڈی کی کمی ہے تو بروکولی بدن میں اس کی افزائش میں مددگار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ شاخ گوبھی میں وٹامن اور غذائی اجزا کا ایک خزانہ موجود ہوتا ہے جن میں وٹامن کے، وٹامن سی، کرومیم، فولیٹ، فائبر، وٹامن بی سکس، وٹامن ای، فاسفورس، مینگنیز، وٹامن اے، پوٹاشیئم، اومیگا تھری ، آئرن اور زنک کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔