اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، آصف علی نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمر خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب ڈیلپورٹ صفر پر پویلین لوٹ گئے، لک رونکی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت کو ایک رن پر عمر خان نے اسٹمپڈ آؤٹ کیا۔حسین طلعت اور فل سلت کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی، آصف علی نے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد 70 رنز کی اننگز کھیلی انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا، فل سلت 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 8 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے اسپنر عمر خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔