اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز جمعرات طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی اور دیگر اہم امور سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وزیر اعظم نے آج بروز جمعرات وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ سمجھوتوں اور یاد داشتوں کی توثیق بھی کرے گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے کی پیپرا رولز سے استثنیٰ کی درخواست پرغور کیا جائے گا اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔اس کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور گلگت بلتستان اصلاحات پیکج کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کورنگی فش ہاربراور فشری ڈپارٹمنٹ کی وزارت خوراک منتقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔