اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ابھی نندن کااپنوں سے فاصلہ اور کم

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا جسے اب سے کچھ دیر بعد انڈین حکام کے حوالے کیا جائے گا۔بھارتی پائلٹ کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ملکی و غیر ملکی میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر اتاشی گروپ کیپٹن جے ٹی کرین ابھی نندن کے سفری دستاویزات لے کر لاہور روانہ ہوگئے جو اسے بھارت چھوڑنے جائیں گے۔یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات نے بھارتی پائلٹ رہا کرنے کے پاکستان کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی پاکستان کی جانب سے اچھا شگون ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے یہ ہی موقع ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔