اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی، آسٹریلوی، چینی اور یو ایس سینٹ کام کمانڈر سمیت امریکا، برطانیہ اور چین کے پاکستان میں سفرا سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مختلف ممالک کے فوجی سربراہوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرحدی تناؤ اور خطے کے امن و استحکام پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔