اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

جنوبی افریقہ نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 113 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا نے سنچورین میں ٹاس جیت کر میزبان جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئنٹن ڈی کوک اور ہینڈرکس نے 91 رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے ان کی حکمت عملی کو ناکام بنا دی۔ہینڈرکس نے 41 گیندوں میں صرف 29 رنز بنائے تھے تاہم ڈی کوک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 70 گیندوں میں 94 رنز بنائے تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرپائے اور پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔کپتان فاف ڈیوپلیسی نے بھی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے 57 رنز بنائے اور پریرا نے ان کی وکٹیں اڑا دیں جس کے بعد ڈیوڈ ملر 25 رنز بنا سکے لیکن دیگر بلے باز مہمان باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکے۔سری لنکا کے باؤلرز نے ڈی کوک اور ڈیوپلیسی کی جانب سے بہترین آغاز کو اپنے حق میں بدل کر نسبتاً ایک چھوٹے مجموعے تک محدود رکھا۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور کی پہلی گیند پر 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، ملینگا اور ڈی سلوا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔باؤلرز کی جانب سے ملی جلی کارکردگی کے بعد سری لنکا کے بلے باز شدید دباؤ میں نظر آئے اور پہلی ہی وکٹ 11 رنز پر گری جس کے بعد دوسری وکٹ 29 کے اسکور پر گری یوں دونوں اوپنر ڈکویلا اور فرنانڈو پویلین لوٹ گئے۔اوشادا فرنانڈو اور مینڈس نے اسکور کو 92 رنز تک پہنچایا لیکن مینڈس 24 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی امیدیں دم توڑ گئیں حالانکہ ڈی سلوا نے 15 اور پریرا نے 23 رنز بنا کر ہدف کی جانب پیش قدمی کی رفتار بڑھا دی تھی۔عمران طاہر نے پریرا کو 134 کے مجموعے پر آوٹ کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا کیونکہ اس کے بعد سری لنکا کے بقیہ بلے جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 138 رنز پر آؤٹ ہوئی اور یوں سیریز کا دوسرا میچ 113 رنز سے ہار گئی۔کوئنٹن ڈی کوک کو 94 رنز کی شان دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو تاریخی شکست دی تھی تاہم ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔