اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ابتدائی طور پر وزارت خارجہ کی جانب سے واقعے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔پاکستانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ شہدا میں محبوب ہارون اور ان کے بیٹے طلحہ ہارون، نعیم رشید، سہیل شاہد، سید جہانداد علی اور سید اریب علی شامل ہیں۔آج دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جن کے نام ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ 10 سال سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں رہنے والے شہید نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم کو کرائسٹ چرچ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں جمعے کی نماز کے دوران 2 مساجد پر فائرنگ سے 50 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ پولیس نے مساجد پر حملے کرنیوالے ملزم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے برینٹن ٹیرینٹ کو واقعے کے تقریباً 40 منٹ بعد گرفتار کرلیا، جس نے مزید مساجد پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔