اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک فوج کا پی ایس ایل 4 کے فائنلسٹس کےلیے نیک خواہشات

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل 4 کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل 4 کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے لئے مخصوص لفظ عروس البلاد کے ساتھ پاکستان زندہ باد بھی تحریر کیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد، ڈیرن سیمی اور کیرن پولارڈ سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔