اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہالینڈ میں ہمارے سفیرکے مطابق تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ترک نژاد شہری نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 10 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک عمارت کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔میئر اتریخت نے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔بعدازاں اتریخت پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی شہری نے دو مساجد پر فائرنگ کر کے پچاس مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا، اس واقعے کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی۔