اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضا فہ واپس

تنخواہیں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے کپتان وزیراعظم عمران خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا گیا تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف نوٹس لیا تھا بلکہ ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب بھی کیا تھا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ یہ پورے ہاؤس کا فیصلہ تھا، اس میں ان کی کوئی ذاتی خواہش شامل نہیں اور اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ واپس کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت حکومت کے تمام ادارے کفایت شعاری اور سادگی کی مہم پر عمل پیرا ہیں لہٰذا آپ کو بھی اس پر مکمل عمل کرنا چاہیئے ۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کے کفایت شعاری اور سادگی کے وژن سے مکمل متفق ہوں اور اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے گا۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سے پنجاب عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019ء تحریکِ انصاف کے رکن غضنفرعباس چھینہ نے پیش کیا تھا، اس بل کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے منظوری دی تھی جس کے بعد یہ بل 24 گھنٹے کے اندراندر منظور بھی ہو گیا تھا تاہم بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا ہوا تھا۔بل کے تحت ارکانِ اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھ کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے ہوگئی، بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزارروپے ماہانہ، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے اور مہمان داری الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔