اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات میں قانون سے کھلواڑ کرنےوالوں کا انجام بھیانک اور عبرتناک ہوگا۔ ڈی پی او!

گجرات(پریس ریلیز )تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ مین جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے اندھادھند فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل اور 2افراد کو شدید زخمی کرنے والے3 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساڑے دس بجے دن ایک کرولاکار نمبری ACE-591 جو کہ اسلام آباد کی جانب سے آئی اور کھاریاں کے علاقہ مین جی ٹی روڈ پر لاہور کی جانب جانے والی کار پر جدید آتشیں اسلحہ سے شدید اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں دو افرادجن کی شناخت 1۔انورسکنہ بادامی باغ لاہور2۔امجد علی ولد عدالت خاں سکنہ منڈی بہاوالدین کے ناموں سے ہوئی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ دو افراد شدید زخمی بھی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو بذریعہ ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گلیانہ کی جانب فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بذریعہ وائرلیس کنٹرول ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی ناکہ بندی کروائی گئی اور ایلیٹ فورس کی نفری منگوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ تعاقب کے دوران تھانہ گلیانہ کے علاقہ بیگہ کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھ آمناسامنا ہو گیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کی نتیجہ میں ایک ملزم جس کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جا ں بحق ہو گیا ۔ ملزمان گاڑی اورجاں بحق ہونے والے ملزم کی نعش کو موقع پر چھوڑ کر پیدل فرار ہو گئے جن کا پولیس نے تعاقب جاری رکھا اور کوٹلی بجاڑ کے علاقہ میں پولیس گھیراو میں آنے پر ملزمان حواس باختہ ہو کر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے رہے پولیس اپنے دفاع میں اکا دکا ہوائی فائر کئے جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو قریب جا کر دیکھا گیا تو دو ملزمان کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق ہو چکے تھے جن کی بعد میں شناخت شہزاد اور عارف علی ساکنائے ضلع ننکانہ کے نام سے ہوئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ گجرات کی سر زمین پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کا انجام عبرت ناک اور بھیانک ہو گا ۔

گجرات میں قانون سے کھلواڑ کرنےوالوں کا انجام بھیانک اور عبرتناک ہوگا۔ ڈی پی او!

گجرات میں قانون سے کھلواڑ کرنےوالوں کا انجام بھیانک اور عبرتناک ہوگا۔ ڈی پی او!کھاریاں میں دن دیہاڑے 2افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں پار۔۔http://www.newsalert.com.pk/?p=164954#NewsAlert #BreakingNews #Gujrat #Kharian #Police

Gepostet von News Alert Gujrat am Donnerstag, 28. März 2019