اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپشن کرنے والوں کو عمران خان بھاگنے نہیں دیں گے چاہے وہ ٹرین سے جائیں یا کسی اور طرح۔

اسلام آباد:( محمد جابر ) کرپشن کرنے والوں کو عمران خان بھاگنے نہیں دیں گے چاہے وہ ٹرین سے جائیں یا کسی اور طرح۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اپنے اعزاز میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اصل طاقت نظریہ ہوتی ہے عہدہ نہیں۔حکومت آنی جانی چیز ہے پارٹی کو مضبوط ہونا چاہیے۔کیونکہ یہی پارٹی ہے جس نے اگلا الیکشن بھی جیتنا ہے۔سف اللہ خان نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1997 میں تحریک انصاف نے پہلے اساءنمنٹ دی جو دو پولنگ سٹیشنز کو کنٹرول کرنے کی تھی۔ سف اللہ نیازی نے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تحریک انصاف کو ایک مضبوط پارٹی اور ایک ادارے کی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان صاحب نے ایک مرتبہ کہا کہ تمہارے سمیت پارٹی میں گروپ بندی ہے۔میں نے خان صاحب کو جواب دیا کہ جب فرد واحد فیصلہ کرے تو گروپ بندی ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے لیے پارٹی میں ایک ادارہ بنائیں گے عہدے یا ٹکٹوں کے لئے چمچاگیری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کارکردگی پر ملنا چاہیے۔جس کی کارکردگی ٹھیک ہوگی وہ خود ہی منتخب ہونے کی کیٹیگری میں آجائے گا اور جو اس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی یا جو غلط کام کرے گا وہ خود ہی سسٹم کے ساتھ باہر نکل جائے گا۔بہت جلد تحریک انصاف کی پارٹی حکومت کو چلائے گی لوکل باڈیز بن گئی لیکن اختیارات نہیں ملے اب ایسا نہیں ہوگا کہ چیف منسٹر شہنشاہ بنا رہے۔ جو غلط کام کرے گا اس کے خلاف باقاعدہ ایکشن ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی جانب سے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، وزیراعظم کے مشیر علی اعوان،رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ راجہ خرم نواز، فنانشل ایڈوائزر سرداراظہرطارق سمیت دیگر اہم شخصیات اور رہنماؤں نے شرکت کی۔