اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایسے مذہب کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو کہتا ہے ،تم پر سلامتی ہو

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ہیگلے گراؤنڈ میں دہشت گردی کے بعد جمعہ کا دوسرا بڑا اجتماع ہوا، جہاں مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں مساجد حملوں میں شہید نمازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور اسی سلسلے میں دعائیہ تقریب کا انعقادبھی کیا گیا۔ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے افراد نے بڑی تعداد میں دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔

تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم سمیت انسٹھ ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے خطاب کا آغاز اور اختتام اسلام و علیکم سے کیا۔ اپنے خطاب میں کیوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تشدد اور نفرت کے لیے نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں،15 مارچ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، 15مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ ، اعمال اور رحم دلی کو طاقت بخشنے کا پیغام ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے میں ایسے مذہب والوں کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو "تم پر سلامتی ہو” کہتے ہیں، پوری دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہو رہی ہے، ہمیں ملکر اسے ختم کرنا ہوگا، دہشت گردی کا جواب ہماری انسانیت میں ہے، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے ہمیں عاجز بنا دیا اور متحد کردیا، دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہے، ہمیں مل کر اسے شکست دینا ہے، مساجد حملے میں ایسے مذہب کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو کہتا ہے "تم پر سلامتی ہو”، ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، مسلم کمیونٹی کا غم مٹانے کیلیے الفاظ ہو بھی کیا سکتے ہیں؟ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔جاسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سمجھا تھا ہمارے پاس الفاظ نہیں مگر یہاں السلام و علیکم سننے کو ملا۔ تقریب میں کیوی وزیراعظم نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔

شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں شریک ہزاروں افراد کا جذبہ قابل دید تھا۔ متاثرین سے اظہار یکجہتی بھی مثالی تھی۔

دہشت گردی کے واقعہ پر وزیراعظم کے مثالی کردار کو شرکاء نے خوب سراہا اور زبردست انداز میں جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین پیش کیا کہ گراؤنڈ تالیوں سے گونج اٹھا۔