اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنرآسٹریلیا کوورلڈ کپ کے لیے دستیاب

بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر عائد ایک سالہ پابندی آج ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر لگی ایک سال کی پابندی ختم ہوگئی۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسمتھ اور وارنر پر ایک سال اور بین کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی تھی، بین کرافٹ پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کرچکے ہیں۔ایک سال کی پابندی کی سزا ختم ہونے کے بعد دونوں کھلاڑی آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔پابندی کے بعد اسمتھ اور وارنر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے عوام سے معافی بھی مانگی تھی