اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سندھ میں اساتذہ کا تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی میں اساتذہ کے احتجاج کا آج دوسرا روز میں داخل،پورے صوبےمیں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیاگیا۔ اساتذہ نے میٹرک امتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔گزشتہ روز اساتذہ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر کے ناکام بنا دیا تھا، ہنگامہ آرائی میں ایک درجن سے زائد مظاہرین زخمی جبکہ پولیس نے 13 افراد کو حراست میں لیا۔ پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔بلاول بھٹو زرداری نے اساتذہ کے خلاف طاقت استعمال کرنے پر اپنی ہی سندھ حکومت کی مذمت کر دی جبکہ سیکریٹری تعلیم نے میٹرک امتحانات کے وقت احتجاج کو سازش قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گرفتار مظاہرین کو رہا کیا گیا۔