اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیاپاکستان کے بعد،اب اک نیا بھارت

نریندر مودی نے بھی پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان کی سیاسی حکمت عملی کو اپناہ لیا ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اس موقع پر کہا کہ وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر چاہتے ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کا آغاز سب سے زیادہ آبادی والی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے کیا۔ بی جے پی کو گزشتہ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں اسی ریاست سے حاصل ہوئی تھیں۔ جلسہ گاہ میں میلے کی طرح کا انتظام کیا گیا تھا۔ اشیائے خوراک کے اسٹالوں کے ساتھ ساتھ مختلف اسٹالز پر بی جے پی کے جھنڈے اور ٹی شرٹس بھی فروخت کیے جا رہے تھے۔ بھارت میں اگلے پارلیمانی انتخابات کے طویل سلسلے کا آغاز گیارہ اپریل کو ہو گا، جو انیس مئی کو اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھارتی چیف ایک انٹرویو میں پاکستانی آرمی چیف کو اپنا آئیڈیل قرار دے چکے ہیں۔