اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فواد چوہدری کا نواز شریف کو پلی بارگین کا مشورہ

ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے، انہیں تاحال اسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا، کیا مقصد جیل سے باہر آنا تھا،یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میرا پھر مشورہ ہے کہ آسان راستہ پلی بارگین ہے، پیسہ حسن اور حسین کا نہیں نواز شریف کا ہے، اس قوم نے3مرتبہ نواز شریف کو عزت دی، ان کا پیسہ واپس دیں۔

اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے بیرسٹر اعتزاز احسن بھی اس بات کی طرف اشارہ کر چکے ہیں ۔

گزشتہ دنوں انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، دونوں سمجھتے ہیں کہ اکٹھے ہوگئے تو انہیں نقصان ہوگا، نواز شریف کو ضمانت زبان بند رکھنے کی شرط پر ملی ہے اور وہ پلی بارگین بھی کرسکتے ہیں، شریف برادران کیلئے سیاست کرنا دشوار ہوگیا، ایک بڑے ملزم نے قلابازی ماری ہے اور خواجہ آصف نندی پور مقدمے میں استغاثہ کے گواہ بن گئے ہیں۔