اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آنیوالی نسلوں کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں

کراچی میں باغ ابن قاسم کی بحالی منصوبے کا افتتاح کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کراچی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، سندھ میں جنگلات پر قبضہ کر کے درخت کاٹ دیئے گئے، کراچی کی خوبصورتی کو مسلسل نیچے جاتے دیکھا، وقت کیساتھ ساتھ کراچی میں گراؤنڈز اور پارکس کم ہوتے گئے۔ انہوں نے کہا باغ ابن قاسم کو دیکھ کر حیران ہوگیا ہوں، بچوں کیلئے گراؤنڈز کراچی میں ہونی چایئے، کراچی میں ہریالی کم ہونے سے موسم میں تبدیلی آئی، آنیوالی نسلوں کیلئے پارکس سمیت بہترین ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ آئندہ 5 سالوں میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، شہروں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بلند عمارتوں کی اجازت دے رہے ہیں، سندھ میں شجرکاری مہم کی بہت ضرورت ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔ انہوں نے کہا دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ملکوں میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے، سندھ میں بڑے پیمانے پر جنگلات پر قبضہ کر کے درخت کاٹ دیئے گئے۔