اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیوسٹریٹجک ماحول اور ملک کی مشرقی سرحدوں پر موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے ملک میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے ملکی دفاع کیلئے دوبارہ اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کے حصول کے بعد پاکستان مثبت سمت بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اب طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے۔ ملک امن کے بعد سماجی اور اقتصادی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔