اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: 2انسانی سمگلر گرفتار، نعمان علی منور اور صفت اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

گجرات(اعجاز شاکر سے)FIAگجرات سرکل ان ایکشن ،مختلف مقدمات میں مطلوب دو انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ قابو کر لیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے گجرات کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تین مختلف مقدمات میں مطلوب ایجنٹ نعمان علی منور کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف 2018 میں انسانی سمگلنگ کے تین الگ الگ مقدمات درج ہیں جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ایف آئی اے کے مقدمات میں مفرور ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری پیش کر دی ۔ملزم صفت اللہ کے خلاف بھی ایف آئی اے کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے گجرات شاہد پرویز ملک کے مطابق مزکورہ انسانی سمگلر زمینی راستے سے لوگوں کو ایران، ترکی اور پھر وہاں سے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچاتے تھے ۔جن سے اب گرفتاری کی بعد مزید تفتیش کی جارہی ہے۔