اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیب کی پلی بارگین،ملزم نے60کروڑ کاپلاٹ واپس کر دیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں درخواست کی گئی ہے کہ نامزد ملزمان نے کراچی میں بڑی پراپرٹیز خریدیں، جس کی رقم جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی، لہٰذا ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ملزپان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کیے اور اس کی وجہ سے قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں جن ملزمان کو نامزد کیا گیا ان میں کراچی میونسپل کارپوریشن کے سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید، کے ایم سی کے سابق میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان اور کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر سمیع الدین صدیقی شامل ہیں۔اس کے علاوہ دیگر نامزدگیوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ایم سی سید خالد ظفر ہاشمی، سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ونگ کے ایم سی نجم الزماں شامل ہیں جو اس وقت جوڈیشل حراست میں ہیں۔عدالت میں دائر ریفرنس میں شامل دیگر ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے پی سی، کے ڈی اے ونگ کے ایم سی عبدالرشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈٰی اے ونگ کے ایم سی عبدالغنی اور پرتھینن کمپنی کے ڈائریکٹر یونس کڈواوی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یونس کڈواوی نے نیب کو پلی بارگین کی پیش کش کرتے ہوئے 60 کروڑ روپے مالیت کے کراچی کے پلاٹ کے دستاویز پیش کردیے۔ذرائع کے مطابق یونس کڈواوی پر کراچی میں مندر اور لائبریری کی زمین کو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کا الزام تھا، جس کی موجودہ قیمت 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔