اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

3 نہیں،4 نہیں اب 5جی نیٹ ورک،جنوبی کوریا میں

جنوبی کوریا جمعہ پانچ اپریل کو فائیو جی نیٹ ورک استعمال کرنے والا دنیا کاپہلا ملک بن جائے گا۔ یہ نیٹ ورک حالیہ فور جی سے بیس گنا تیز رفتار ہے اور صارفین اپنی من پسند ویڈیو محض ایک سیکنڈ سے بھی کم عرصے میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ سن 2034 تک عالمی سطح پر فائیو جی نیٹ ورک مستعمل ہو جائے گا۔ جمعہ پانچ اپریل کو سمارٹ فون بنانے والے بڑے جنوبی کوریائی ادارے سام سنگ نے اپنا نیا ٹیلی فون گلیکسی ایس ٹین فائیو جی عام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔