اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس،چالیس نئے میجر جنرل

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدار ت ہوا۔ جس میں چالیس بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی میڈیکل کور کے ترقی پانے والے افسران میں بریگیڈیئر محمد علیم، بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرت رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سعید، بریگیڈیئر قدرت اللہ مروت، بریگیڈیئر عامر اکرام، بریگیڈیئر شاہد حمید چودھری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان سید اور بریگیڈیئر محمد افشین اقبال بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران کے علاوہ میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر ظفر اقبال مروت، بریگیڈیئر شاکر اللہ خٹک، بریگیڈیئر محمد اویس دستگیر اور بریگیڈیئر محمد اعجاز مرزا بھی شامل ہیں۔ان افسران کے علاوہ بریگیڈیئر تبسم حمید، بریگیڈیئر شجاع انور، بریگیڈیئر دلاور خان، بریگیڈیئر سرفراز احمد، بریگیڈیئر آصف محمود گورایا اور بریگیڈیئر کمال اظفر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص، بریگیڈیئر عاقف اقبال، بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل یامین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک اور بریگیڈیئر محمد عامر مجید بھی ہیں۔بریگیڈیئر سید امداد حسین شاہ، بریگیڈیئر محمد عامر نجم، بریگیڈیئر کاشف ظفر، بریگیڈیئر محمد عقیل، بریگیڈیئر کامران احمد ستی، بریگیڈیئر خرم اعوان قادری اور بریگیڈیئر احمد شریف چودھری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔