اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، یوریا کھاد کی قیمتوں کا تعین کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خریف کی فصل کےلیے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت کاشت کاروں کی ضرورت دیکھتے ہوئے دی گئی۔اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کو یوریا کھاد کی قیمتوں کا تعین کرنے اور کاشت کاروں کو سستے داموں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ کمیٹی نے موسم گرما کےدوران کھاد کے پلانٹوں کو فراہم کی جانے والی گیس بجلی گھروں کومنتقل ہونے کی صورت میں یوریا کھاد کی اضافی درآمد کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا۔کمیٹی نے اجلاس میں مختلف اداروں کےلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔