اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

آکلینڈ: ہر ملک کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا جاری کردہ کرنسی نوٹ قیمتی ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش اور خوبصورت بھی نظرآئے اور اسی لیے نوٹ بڑی مہارت سے پرنٹ کیا جاتا ہے لیکن اس سال اپنی دلکشی اور خوبصورتی میں تمام نوٹوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کے 5 ڈالر کے نوٹ نے دنیا کے خوبصورت ترین نوٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔نیوزی لینڈ کا ایوارڈ جیتنے والے اس 5 ڈالر کے نوٹ کا رنگ اورنج اور براؤن ہے جس کے سامنے کی طرف قومی ہیرو کوہ پیما سر ایمنڈ ہیلری کی تصویر پرنٹ کی گئی ہے جب کہ پیچھے کی طرف ایک پینگوئن کی تصویر ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد انٹرنیشنل بینک نوٹ سوسائٹی نے کیا اور نیوزی لینڈ کے نوٹ کو ایوارڈ بھی انہی کی طرف سے دیا گیا۔ ایوارڈ جیتنے پر ڈپٹی گورنر ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ 5 ڈالر کے نوٹ کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی ان کے لیے خصوصی تحفہ ہے، اس نئے نوٹ میں سیکورٹی، ملک کی تاریخ اور ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے۔عالمی نوٹوں کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 20 ممالک کے 5 نوٹوں کو شامل کیا گیا اور یہ سب کے سب 2015 میں جاری ہوئے تھے۔ ان میں سویڈن کا 20 کرونا، روس کا 100 روبل، قازقستان کا 20000 ٹینج نوٹ اور اسکاٹ لینڈ کا 5 ڈالر نوٹ شامل تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔