اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیب زدہ سیاسی ٹولہ وزیراعظم کی اہلیت پر سوالات اٹھاتا ہے

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا اپوزیشن کی جانب سےوزیر اعظم پر تنقید کاجواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیت پر سوالات اٹھانے والوں کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے ان کی آدھی سے زیادہ پارٹی کرپشن کیسز بھگت رہی ہے، پوری اپوزیشن مل کر بھی وزیراعظم عمران خان پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ جو وزیر پرفارم نہیں کرے گا وہ اس کو تبدیل کر دیں گے، عمران خان عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے، وزیراعظم عمران خان اس ملک کی کرپٹ اشرافیہ کے خلاف غریب آدمی کو مقدمہ لڑ رہے ہیں لہذا اس کیس میں جیت حق اور سچ کی ہوگی۔ندیم افضل چن نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی تقریر لکھنے والوں کو حقائق کو مدنظر رکھتے ہو ئے تقریر لکھنی چاہیے، بلاول کے ارد گرد نیب زدہ سیاسی ٹولہ اکٹھا ہوا ہے جو چیئرمین پی پی پی کو اپنے مفادات کی خاطر استعمال کر رہے ہیں،بلاول کو کسی پر تنقید سے پہلے ان عناصر کی کرپشن کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔