اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

محکمہ اطلاعات سندھ میں 5ارب 76کروڑ روپے کرپشن کیس، شرجیل میمن احتساب عدالت میں پیش

کراچی (عباس ممتاز) محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن کے ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اورانعام اکبر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے گواہ سنیئر آڈیٹر اکاونٹنٹ جنرل سندھ سیداقبال علی بھی پیش ہوئے۔ ملزم ریاض کے وکیل ایس ایم اقبال اور ملزم عمر کے عبدالوہاب بلوچ نے نیب کے گواہ سید اقبال علی سے جرح مکمل کرلی۔ دیگر ملزمان کے وکلا آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح کرینگے۔ عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔ ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ سید اقبال علی کی دستاویزات کی نقول کے لیے درخواستیں بھی دائر کردی ہیں۔