نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

العزیزیہ ریفرنس میں آج نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، نیب کو پیپر بکس میں مکمل ریکارڈ 9 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی،نوازشریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگرٹرائل کورٹ نے کوئی دستاویز ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا تواسے یہاں نہیں پڑھا جا سکتا، ، بہت سی دستاویزات موجود نہیں اور نہ پیپر بکس میں ریکارڈ مکمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت کو نامکمل ریکارڈ کی نشاندہی کردی ہے، خواجہ حارث نے نوازشریف کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست بھی کی۔عدالت عالیہ نے نیب کو پیپر بک کو ترتیب دینے اور پیپر بکس میں مکمل ریکارڈ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نواز شریف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منوکر کر لی اور سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔