اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغانستان میں قیامِ امن کے لیے ،روس کاسہ فریقی اجلاس بلانے کااعلان

افغانستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کے لیے روس نےسہ فریقی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے جس میں روس کے علاوہ چین اور امریکہ کے نمائندے شریک ہوں گے۔روس کی جانب سے اس اجلاس کی میزبانی کا اعلان منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کیا ہے۔بیان کے مطابق اجلاس 25 اپریل کو ماسکو میں ہوگا جس میں تینوں ملکوں کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان شریک ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جنہوں نے گزشتہ روز ہی خطے کے کثیر الملکی دورے کا آغاز کیا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اپنے حالیہ دورے کے دوران امریکی ایلچی افغانستان، پاکستان، بھارت، قطر اور برطانیہ کے علاوہ روس بھی جائیں گے۔روسی سفارت خانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سہ فریقی اجلاس میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت اور افغانستان میں قومی سطح پر مفاہمتی عمل کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔سفارت خانے نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ سہ فریقی اجلاس افغانستان کے معاملے پر مذاکرات کاکوئی نیا فورم نہیں بلکہ یہ اجلاس افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت ہی منعقد کیا جارہا ہے۔