اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مخالفین 2018 تک اور اس کے بعد کیلئے بھی صبر کریں، وزیراعظم نواز شریف

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی کا سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے لہذا مخالفین 2018 تک اور اس کے بعد کے لئے بھی صبر کریں اور کمر کس لیں۔گورنر ہاؤس بلوچستان میں کوئٹہ کے 76 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ علاج غریب آدمی کی دسترس سے دور ہوتا جا رہا ہے اور جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں انھیں تو اپنے پیاروں کے علاج و معالجے کے لئے گھر بار بھی بیچنا پڑ جاتا ہے، مجھے بلوچستان بہت عزیز ہے اس لئے ہم نے آزاد کشمیر کے بعد سب سے پہلے بلوچستان میں یہ اسکیم شروع کی، اس اسکیم کے ذریعے سے موذی اور مہنگے مرض کا علاج بھی بغیر کسی معاوضے کے ہو گا اور یہ عمل رکے گا نہیں بلکہ اس اسکیم کا دائرہ کار مرحلہ وار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جس ملک میں امن و استحکام نہ ہو، روزانہ دھرنے ہوتے ہوں، احتجاج ہو، افراتفری کا عالم ہو تو ایسے حالات میں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، ہم نے جب 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک میں لوڈ شیڈنگ تھی، امن و امان کی صورت حال بھی خراب تھی لیکن اب لوڈ شیڈنگ کی صورت حال قدرے بہتر ہے، 2017 میں اس میں مزید کمی آئے گی اور 2018 لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا، ہم لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پچھلی حکومتوں کیلئے نہیں چھوڑ کر جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، فوج اور پوری قوم مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کراچی کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کو کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونے دیں گے، کراچی آپریشن کے ذریعے شہر کی روشنیاں بحال اور بدامنی کا خاتمہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم پر آج تک ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا، ترقی کا سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا اس لئے مخالفین 2018 تک اور بعد کے لئے بھی صبر کریں اور اپنی کمر کس لیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور بلوچستان مین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور خطے میں خوشحالی آئے گی بلکہ بلوچستان کے نواجوں کو تعلیم اور روز گار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے، غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے کا سلسلہ ہم نے اپنے پہلے دور حکومت میں شروع کیا لیکن اس کے بعد کسی بھی حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی، آج ایک بار پھر ہم نے موٹر وے کا سلسلسہ شروع کیا اور اب اس کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔