اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا کے 10 خوبصورت ترین شہر، پاکستان کا کونسا شہر شامل ہے؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے اور ویسے بھی دنیا میں خوبصورتی ناپنے کا کوئی پیمانا موجود نہیں ہے لیکن دنیا کے کچھ شہر ایسے بھی ہی جنہیں انتہائی خوبصورت شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
وینیسی:
اٹلی کا شہر وینیسی دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک شہر ہے، اس شہر کی خوبصورتی میں سب سے اہم کردار شہر میں موجود کنال سسٹم ہے جس کے باعث پورے شہر میں آمدورفت کے لیے کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں کیونکہ پورا شہر پانی میں گھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ہانک کانگ؛
ہانک کانگ دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے جس کی خوبصورتی دنیا کے بڑے بڑے شہروں کی چکا چوند کو مانند کردیتی ہے، بلند و بالا عمارتوں کے درمیان گھرا ہوا شہر رات کے وقت مزید حسین ہوجاتا ہے جو دیکھنے والوں کی آنکھوں کو انتہائی سکون فراہم کرتا ہے۔
استنبول:
ترکی کا شہر استنبول جہاں دریا ایک طرف یورپ سے ملتا ہے جب کہ دوسری طرف سے ایشیاء سے۔ اور یہ اپنی خوبصورتی میں بے مثال ہے بالخصوص سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ اس اہم تاریخی شہر کی شاندار ثقافت اور یادگار نشانیوں میں کھو جائیں گے۔
نیو یارک:
دنیا سپر پاور کہلائے جانے والے ملک امریکا کا مشہور شہر نیویارک بھی خوبصورتی میں میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ مختلف ثقافتوں سے گھرے ہوئے اس شہرمیں دنیا کی مشہور اور بلند و بالا عمارتیں موجود ہیں جب کہ اس شہر کی تاریخی فن تعمیر بھی اس کی خوبصورت میں چار چاند لگاتی ہے۔
لندن:
برطانیہ کا دارالحکومت لندن جدید فن تعمیرکا اعلیٰ نمونہ ہے جو جدید بلند روایتی جارجین عمارتوں سے بھرا ہوا ہے جب کہ یہ یقینی بات ہے کہ لندن شہر کی خوبصورتی ہر شخص کی خوبصورتی کے معیار کو پورا کرتی ہے۔
شفشاون:
خوبصورتی میں مشہور دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک مراکش کے شہر شفشاون کا ذکر بھی ہوتا ہے اس شہر کو ’نیلے موتی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ پورے قصبے پر نیلا رنگ رنگا ہوا ہے اور مراکش کے پہاڑ اس شہر کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔
پیرس:
فرانس کا مشہور شہر ’پیرس‘ جسے دنیا بھر میں خوشبوؤں کا شہر بھی کہا جاتا ہے اس شہر کی گلیوں میں لائن سے بہت سارے کیفے ہیں اور اس کے علاوہ شہر میں موجود تاریخی اور یادگار پیرس کا مشہور ’ایفل ٹاور‘ موجود ہے۔ پیرس کا شمار یورپ کے چند مشہور شہروں میں ہوتا ہے اور یہاں سیاح بھی دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ آتے ہیں۔
کیپ ٹاؤن:
جنوبی افریقا کا شہرکیپ ٹاؤن سفید ریت سے ڈھکے ہوئے ساحل سمندروں کی قطار میں موجود ہے جب کہ دل لبھانے والے مناظر پہاڑ کی چوٹیوں سے شہر کا منظر انتہائی حسین بنا دیتے ہیں جیسے اس جیسا کوئی شہر ہی نہ ہو۔
امسٹر ڈیم:
نیڈر لینڈ کا دارالحکومت امسٹر ڈیم جس کی خوبصورتی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے اس شہر میں ساری توجہ کا مرکز یہاں کی خوبصورت اور منفردعمارتیں ہیں جو کہ ایک کنال کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں اور یہی خوبی دیکھنے والوں کو ایک انتہائی دلفریب مناظر فراہم کرتی ہے۔
سینٹ پیٹرس برگ:
روس کا دل لبھادینے والا شہر سینٹ پیٹرس برگ جہاں دنیا کے سب سے بڑے اور قدیم عجائب گھر موجود ہیں جب کہ شہر میں موجود رنگین عمارتیں، مشرقی آرتھوڈوکس کے گرجا گھر جن پر پیاز کی طرح گول گمبدوں سے سجایا گیا ہے۔
یہ تمام شہر اپنے اپنے ملک کی شان بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ تاحال ان میں پاکستان کے کسی شہر کو شامل نہیں کیا جا سکا