اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کے نام فائنل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)تربیتی کیمپ کیلئے 35 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، کیمپ 14 مئی سے 4 جون تک لگے گا، قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جب کہ شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اہم دورے سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے ٹریننگ کیمپ میں 35 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، دورہ انگلینڈ کے لئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا جب کہ محمد حفیظ اور عماد وسیم دوڑنے کے قابل نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 14 مئی سے 4 جون تک ایبٹ آباد میں لگے گا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔