اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,226FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خرکمر میں شہیدہونےافسران اور اہلکار کاسفرآخرت

وزیر ستان میں شہید کیپٹن عارف اللہ کی لکی مروت میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی، لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم کی ہنزہ میں نماز جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ میجر معیز مقصود اور حوالدار ظہیر شہید کو بھی آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شہید کیپٹن عارف اللہ کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ میں جی او سی 9 ڈویژن اسد نواز سمیت اعلی فوجی و سول افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاک فوج کے سپاہی محسن علی کی نماز جنازہ جڑانوالا کے آبائی گاؤں پٹھان والا میں ادا کی گئی، شہید کو پاک فوج کے چاقو چوبند دستے نے سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نواب شیر وسیر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعرے فضا میں بلند کئے۔

ایف سی اہلکار محسن علی پاک افغان سرحد کے علاقے غلام علی میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے تھے، شہید کے والد منظور احمد کا کہنا ہے مجھے اپنے بیٹے کی وطن کے لئے دی گئی قربانی پر فخر ہے، وطن کی حرمت و بقا کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔ادھر شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائب حوالدار ظہیر احمد کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں پیپلی پہنچا دیا گیا، شہید کا تعلق چکوال کے نواحی گاؤں پیپلی سے تھا، شہید نائب حوالدار ظہیر احمد کی نمازِ جنازہ آج چار بجے ادا کی جائے گی۔