شمالی وزیر ستان میں دھماکا، پاک فوج کے تین افسران اور ایک اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلق عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں، راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے ہے۔ دیگرشہداء میں میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ، لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ واقعہ میں چار جوان بھی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف کا تعلق لکی مروت جبکہ لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے ہے، گزشتہ ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے جبکہ اب تک 35 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ اسی علاقہ میں پیش آیا جہاں فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے کچھ سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خر کمر میں بارودی سرنگ سڑک پر نصب کررکھی تھی۔