اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔ کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا

پولیس ذرائع کےمطابق دہشت گر د کار پر سوار ہو کرگجرات کے نواحی علاقےدھوپ سڑی سے گزر رہے تھے ۔ انفارمر کی اطلاع پر پولیس نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا تو تیز رفتاری کے باعث دہشت گردوں کی کار نہر میں جا گری۔ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد جب کار نہر سے باہر نکالی تو تینوں دہشتگرد موت کے منہ میں جاچکے تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق القاعدہ کے یحییٰ عاطف غوری گروپ سے تھاجس کو افغانستان سے چلایا جارہا ہے، اورمرنے والے دہشت گرد کالعدم تنظیم کے سرگر مکا رکن تھے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی گاڑی سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس، اسلحہ اور شر انگیز مواد برآمد کر کے اپنی تحویل میںلے لیا ہے۔