اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,130FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپنی صحت کی فکر نہیں،ملک کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے

سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں دو گھنٹے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مریم نواز کو ووٹ کو عزت دو اور عدلیہ بحالی تحریک کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کی اے پی سی میں بھر پور شرکت کی ہدایت کی۔نواز شریف نے کہا کہ اب ووٹ کو عزت سے بڑھ کر ن لیگ کا کوئی اور نعرہ نہیں، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پستا نہیں دیکھ سکتا، ان کے خلاف اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، جو کہتے تھے شہباز شریف واپس نہیں آئیں گے اب وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔نواز شریف نے اپنی صاحبزادی سے کہاکہ میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، اس کے باوجود پابند سلاسل رکھا جارہا ہے، مجھے اپنی صحت کی فکر نہیں رہی لیکن ملک کی معاشی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ نواز شریف نے وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔