اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپشن کی رقم مر جانے کے بعد بھی ادا کرنا ہوگی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ ریاض بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا اور کرپشن کی 3 کروڑ روپے رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کی رقم تو واپس کرنا ہوگی، مجرموں نے جتنے کی کرپشن کی جرمانہ کی رقم اس سے بہت کم ہے، 50 سال پہلے ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا گیا، اس پلاٹ کی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہوگی، 2003 میں بھی کہا گیا 3 کروڑ جرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جرمانہ میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو سکتا ہے، معاملہ یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کئے گئے، معاملہ یہ ہے نو کروڑ کے اثاثے کب اور کیسے بنے۔جمیل اختر کیانی پولیس میں 1959 میں بھرتی اور 1995 میں ڈی ایس پی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوا، اس پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ تھا، ٹرائل کورٹ نے جمیل اختر اور اس کی اہلیہ کو بالترتیب 10 اور 5 سال قید کی سزا کیساتھ 3 کروڑ روپے جرمانہ کیا، ملزمان نے سزا کے خلاف اپیل کی لیکن ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا۔ملزمان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اپیل میں کہا کہ ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی کا انتقال ہوچکا ہے، جرمانہ کی تین کروڑ رقم ادا نہیں کر سکتے، نیب نے ہمارے 1995 کے بعد کے اکاؤنٹ بھی ضبط کر لئے تھے۔سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد مجرموں کی جرمانے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔