اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جانے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا میں قدم رکھ کر تاریخ رقم کردی، ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جانے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ امریکی صدر نے کوریائی ممالک کے درمیان غیر فوجی سرحد پر کھڑے ہوکر کم جونگ ان سے مصافحہ کیا اور پیدل چل کر شمالی کوریا کی سرحد پر قدم رکھا۔ بعد ازاں دونوں رہنما واپس سیول کی سرحد پر آئے اور دونوں ممالک کے درمیان کھینچی گئی لکیر پر کھڑے ہوکر تصاویریں بنوائیں جہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ دنیا کے لیے عظیم دن ہے، مجھے یہاں آنے پر خوشی ہے’۔ خیال رہے کہ جی 20 اجلاس کے بعد سیول جانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اگر شمالی کوریا کے چیئرمین یہ دیکھتے ہیں تو میں چاہوں گا کہ میں ان سے سرحد پر ملاقات کروں اور مصافحہ کرکے ہیلو کہوں’۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے چند ہی گھنٹون بعد شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے نائب وزیر خارجہ چو سون ہوئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بہت دلچسپ تجویز ہے’۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے بھی کم جونگ ان کی دعوت پر غیر فوجی زون میں شمالی کوریا میں داخل ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کے درمیان اس سے قبل بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔