اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لوک ورثہ کرپشن ریفرنس: پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد پر فرد جرم عائد

اسلام آباد میںاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور لوک ورثہ کے سابق افسران مظہرالسلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم سب نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر ایک گواہ کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد اور قومی خزانے کو 30 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔