ڈی جی آر ایس پی آر نے میر حاصل بزنجو کو کرارا جواب دے دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کے ملک کے اہم ادارے کے سربراہ پر الزامات بے بنیاد ہیں، سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔